ایف آئی اے کا دو معروف این جی اوز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

 
0
3186

اسلام آباد 18 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): ایف آئی اے کا دو معروف این جی اوز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اور اخوت فاؤنڈیشن کے سی ای او امجد ثاقب کے درمیان معاہدہ طے پایا ۔معاہدے کے تحت اخوت فاونڈیشن بیرون ملک سے آنے والے ڈی پورٹیز کو سہولیات فراہم کرے گی۔

ڈی پورٹیز کو بلا سود قرضے ،اسکلز ڈیویلپمنٹ کی سہولیات دی جائیں گی ۔ ڈی پورٹ ہونے والوں کی نفسیاتی اور معاشی بحالی کے ساتھ ساتھ انہیں فاؤنٹین ہاؤس کی بھی سہولت دی جائے گی ۔اخوت فاؤنڈیشن بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والوں سے رابطہ کرکے ان کے مسائل حل کرے گی اخوت فاؤنڈیشن معاہدے کے تحت ایف آئی اے ملازمین کو ٹریننگ بھی کروائے گی ۔ابتدائی طور پر اس منصوبے کا آغاز کراچی،اسلام اباد، لاہور اور پشاور ائیرپورٹ پر کیا جائے گا ۔

دوسرا معاہدہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا اور اللہ والے ٹرسٹ کے سی ای او شاہد لون کے درمیان ہوا معاہدے کے تحت اللہ والے ٹرسٹ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو ائیرپورٹ پر اشیائے خوردونوش فراہم کرے گا۔