وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا اور جمعہ نماز بھی ادا کی

 
0
188

لاہور 18 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان نے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا اور جمعہ نماز بھی ادا کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان جمعہ نماز سے پہلے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس تاریخی مسجد کی تزئین و آرائش کے لیے احکامات جاری فرما چکے ہیں اس کے لیے امام بادشاہی مسجد مولانا عبد الخبیر آزاد اور دیگر متعلقہ افسران سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نئے کاروبار کرنے اور کنسٹرکشن کی مد میں متوسط طبقے کے لیے آسان شرائط پر قرضے دینے کی سکیم کا اجراء کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جمعہ کا دں بابرکت دں ہے ۔آج ہزاروں لوگ بادشاہی مسجد میں نماز جمہ ادا کرنے کی غرض سے تشریف فرما ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج سب ملکر دعا کریں کہ اللہ پاک پاکستان کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔