اسلام آباد 18 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چری سیکٹر پر اقوام متحدہ کی گاڑی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے یو این ملٹری آبزرورز کی گاڑیوں کا نشانہ بنایا جس میں 2 ملٹری آبزرور موجود تھے، خوش قسمتی سے دونوں فوجی مبصر محفوظ رہے۔
Indian Army resorted to unprovoked fire in Chirikot Sector of #LOC. Indian troops deliberately targeted a United Nations vehicle with 2 Military Observers on board, enroute to interact with CFV victims in Polas Village in Chirikot Sector. It must be noted that the UN (1/4) pic.twitter.com/9MB0uLpq6d
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 18, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین پولاچ گاؤں بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کر کے آبزرور کو راولاکوٹ پہنچایا ہے۔ بین الاقوامی قوانین کے خلاف بھارتی اقدام غیرقانونی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑیاں دور سے پہچانی جا سکتی تھیں۔