اور پیپلزپارٹی تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں،پیپلز پارٹی کا پنجاب سے اورن لیگ کا سندھ سے صفایا ہو چکا ہے، شاہ محمود قریشی

 
0
370

اوباڑو مارچ 09 (ٹی این ایس): وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں،پیپلز پارٹی کا پنجاب میں وجود محدود جبکہ سندھ میں نواز لیگ کا صفایا ہو چکا ہے،وزیر اعظم نے بھارت کو امن کا پیغام دیاہے،پلوامہ واقعہ کے بعد بی جے بی کی ساکھ متاثر ھوئی ہے،مودی سرکار الیکشن میں مفاد حاصل کرنے کے لیے پاکستان مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،نہیں لگتا کہ بھارت کشمیر معاملہ پر مذاکرات کی میز پر آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اوباڑومیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت پاکستان مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ،موجودہ حالات میں دکھائی دے رہا ہے کہ بھارت کشمیر معاملے کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر نہیں آنا چاہتا۔انہوں نے دفتر خارجہ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دفتر خارجہ نے پوری لگن اور محنت سے کام کیا اور قوم کی آزمائش پر پورا اترے اور حالیہ کشیدگی میں دفتر خارجہ نے احسن طریقے سے کام سر انجام دیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کا تعلق سندھ سے صدیوں پرانا ہے اور رہے گا۔تحریک انصاف وفاقی سوچ رکھنے والی جماعت ہے یہ سندھ کے عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گی کیونکہ تحریک انصاف سندھ میں داخل ہوچکی ہے اور سندھ کے صدر مقام سے 14 نشتیں اپنے نام کر چکی ہے اور بہت جلد عمران خان گھوٹکی کا دورہ کریں گے۔انہوں نے ککہااپوزیشن خاص کر ن لیگ اور پیپلزپارٹی تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں،تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کے لیے دونوں جماعتیں بغل گیر ہوچکی ہیں لیکن مقابلے کی صلاحیت نہیں رہی.۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف تھی اور رہے گی تاہم انہیں جن حالات میں حکومت ملی ملکی خزانے خالی تھے اسی لیے معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے دوست ممالک سے رجوع کرنا پڑا۔سندھ کے نوجوانوں کو دعوت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کا سنہری مستقبل تحریک انصاف سے ہے۔ سندھ کے عوام پی ٹی آئی میں آئیں سندھ کے لوگ دیکھیں گے کہ آنے والے دور میں بھی تحریک انصاف کا سندھ میں بھی بول بالا ہوگا جو نیا پڑھا لکھا نوجوان ہے ان کو میں دعوت دیتا ہوں کہ ایک نئے دہارے میں شامل ھوں کیونکہ تحریک انصاف نے ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے نئے پاکستان سے مراد ہے نئی سوچ نیا انداز حکومت جو ماضی کی روایت کو دفن کر کے خوشحال پاکستان کے لیے ہو اس کے لیے کوشش کر رہے ہیں انہوں نے سندھ کے پڑھے لکھے طبقی؛ ہاری اور تاجر طبقے کو دعوت دی کہ وہ نئے قافلے میں شامل ہو جائیں۔انہوں سندھیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سندھیوماضی کی غلامی سے آزادی حاصل کرو اور ایک نئے قافلے میں شامل ہو جائو تاکہ مل کر نیا پاکستان بنائیں