تحریک انصاف نے سندھ میں پیپلزپارٹی کوکلین بولڈ کرنے کی ٹھان لی

 
0
350

گھوٹکی مارچ 30 (ٹی این ایس): وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پیشگوئی کی ہے کہ میری سیاسی آنکھ سندھ میں بڑی تبدیلی دیکھ رہی ہے، پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان میں تبدیلی آسکتی ہے توسندھ میں کیوں نہیں؟ لوگوں نے پنجاب میں ن لیگ کو اکھڑتے ہوئے دیکھا، سندھی لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ ملکرترقی کی حکمت عملی بنائیں۔ انہوں نے گھوٹکی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے میرا رشتہ پونے آٹھ سوسال سے ہے۔میں جب تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تو گھوٹکی جلسے میں اعلان کیا تھا۔ جب پی ٹی آئی میں آنے کا فیصلہ کیا تومجھے کہا گیا کہ یہ فیصلہ میری سیاسی خود کشی ہے۔ لیکن میں نے عمران خان کا ساتھ یدنے کا فیصلہ کہ نہیں نیا پاکستان بنایا ہے، تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تبدیلی کی ہوا خیبرپختونخوا سے چلی اور پنجاب میں داخل ہوئی۔پنجاب میں لوگوں نے ن لیگ کو اکھڑتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اے این پی اورجے یوآئی(ف) کا کہیں وجود نظرآتا ہے؟ جوجماعتیں وفاق کی علامت تھیں ان کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کوئی وجود نہیں۔ ان کا اب کراچی میں کوئی وجود نہیں ہے۔ خیبرپختونخوا کےعوام تبدیلی لاسکتے ہیں توسندھ کےعوام کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ میری سیاسی آنکھ سندھ میں بہت بڑی تبدیلی دیکھ رہی ہے۔سندھ کے لوگوں کو چاہیے کہ تحریک انصاف کے ساتھ ملکرحکمت عملی طے کریں۔ اس موقع پر جلسے میں وزیراعظم عمران خان نے خصوصی شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے عوامی جلسے سے خطاب میں کہا کہ چیلنج کرتا ہوں،زرداری نواز جو مرضی کرلیں،چھوڑوں گا نہیں، نواز زرداری قوم کا پیسا واپس کردیں صرف اس شرط پر چھوڑ سکتا ہوں، پہلے پنجاب میں مافیا کیخلاف جنگ تھی، اب سندھ پر پورا زور لگاؤں گا۔