چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا مقامی ہوٹل میں خواتین کا صحافت میں کردار ورکشاپ میں شرکت، خواتین صحافیوں میں سرٹیفیکیٹ و انعامات تقسیم کیے

 
0
558

اسلام آباد مارچ 30 (ٹی این ایس): چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا مقامی ہوٹل میں خواتین کا صحافت میں کردار ورکشاپ میں شرکت،  انھوں نے خواتین کا صحافت میں کردار پر لیکچر دیا اور صحافت میں خواتین کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر انھوں نے  خواتین صحافیوں میں سرٹیفیکٹ و انعامات  بھی تقسیم کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ  زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین کا کردار وقت کی اہم ضرورت ہے  عورت کسی بھی شعبے میں مردوں سے کم نہیں ہیں۔  انھوں نے مزید کہا کہ  خواتین کیلئے کام کی جگہ پر تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،  قوانین میں ایسے ترامیم لائی جائے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین صحافت میں آئیں۔ عورتوں کو کام کرنے میں آسانیاں اور کام کرنے والی جگہ پر مکمل تحفظ فراہم ہونا چائیے۔  مجھے  خوشی ہوتی ہے کہ خواتین کی ایک اچھی خاصی تعداد کو پاکستانی میڈیا میں کام کرتے دیکھتا ہوں۔

شریف فیملی بارے ان کا کہنا تھا کہ میں نے  پہلے ہی کہا تھا کہ شہباز شریف قسمت کے دھنی ہیں ان کی بیل ہو جائیگی،   میاں نوازشریف بیمار ہیں علاج کیلئے رہا ہوسکتے ہیں،  اب شائد اگلی بار میاں نواز شریف صاحب علاج کیلئے باہر چلے جائیں۔ ہمارے ملک میں احتساب سے زیادہ سیاسی انتقام چل رہا ہے۔  ہر حکومت میں پچھلی حکومتوں کیخلاف مقدمات کھلتے ہیں۔  ملک سے بزنس مین بھاگ رہے ہیں اور روپے کی قیمت تیزی سے گر رہی ہے۔