پارلیمنٹ صرف فاتحہ خوانی کے لیے رہ گئی ہے،فواد چودھری

 
0
148

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ صرف فاتحہ خوانی کے لیے رہ گئی ہے،سپریم کورٹ کے باہر اس لیے آئے ہیں کہ انصاف کریں۔ فواد چودھری نے کہا کہ ارشد شریف کے معاملے پر کینیا کا میڈیا بتا رہا کہ قتل ہوا،پاکستانی میڈیا پر سنسر شپ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی بزرگ ہیں انھیں ننگا کیا گیا،اسلام آباد پولیس کو جیسے استعمال کیا جار ہا ہے سب جانتے ہیں،مارچ کی کال آنے والی ہے۔