ڈالر کی قدر میں مزید کمی، انٹر بینک میں 219.73روپے کا ہوگیا

 
0
78

منگل کے روز کاروباری دورانیئے کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 67 پیسے کی کمی سے 219.73 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ایکس چینج کمپنیوں کی مشترکہ حکمت عملی کے سبب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2روپے کی کمی سے 222.90روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ 1.5ارب ڈالر کا معاہدہ طے پانے اور چین سے قرضوں کی موخرادائیگیوں کی امید پر بدھ کو اتار چڑھا کے باوجود ڈالر ریورس گئیر میں رہا

جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 220روپے جبکہ اوپن ریٹ 224 اور 223روپے سے نیچے آگئے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی پاکستان میں خطیر سرمایہ کاری پر آمادگی اور فٹیف کی جانب سے پاکستان کو وائیٹ لسٹ میں شامل کرنے سے معیشت کے بھنور سے نکلنے کی امید پیدا ہوئی ہے جس سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بتدریج تگڑا ہورہا ہے۔کاروبار کے ابتدا میں درآمدی ادائیگیوں کی دبا کی وجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی محدود پرواز بھی دیکھی گئی جس سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 14 پیسے کے اضافے سے 220.54 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کچھ ہی وقفے کے بعد ڈیمانڈ گھٹتے ہی ڈالر نے یوٹرن لیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق چین سے 6.3ارب ڈالر کا قرض رول اوور ہونے کی توقعات اور ایشین انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ بینک سے 50کروڑ ڈالر کی منظوری سے ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیںماہرین کاکہنا ہے کہ فٹیف کے فیصلے سے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری بڑھنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں جو ملک میں فارن انفلوز بڑھانے کا باعث بنیں گے۔