چیئرمین سی ڈ ی اے کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس سے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی

 
0
143

چیئرمین سی ڈ ی اے کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس سے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن عامر عباس خان، ممبر فنانس سید مظہر عباس شاہ، ڈی جی ایچ آر ڈی قیصر خٹک، ڈائریکٹر ایڈمن فیاض وٹو، ڈائریکٹر فنانس قاسم چٹھہ، ڈائریکٹر لیبر ریلیشنز عبدالحکیم بریرو اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آصف علی رضا شاہ و دیگر افسران بھی موجود تھے،اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے افسران کی طرز پر ملازمین کو بھی 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس، ملازمین کی تاخیر کا شکار ترقیوں کو ایک ماہ کے اندر کرنے، ملازمین کوانکے الاٹ شدہ مکان کی کیٹگری کے مطابق سیلنگ ریٹ ریکوری، سٹینو ٹائپسٹ کی لائن آف پروموشن کے لیے سمری، علی پور فراش میں دو سو فلیٹس سی ڈی اے ملازمین کے لیے مختص کرنے، ریگولر کیے جانے والے141 ماسٹر رول ملازمین کے علاوہ باقی ملازمین کی مطلوبہ مدت مکمل ہونے پر فوری ریگولر کرنے، وزیر اعظم پیکج کے تحت ملازمین کے بچوں کی بھرتی کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے اور ایناملی کیسوں میں کنسلٹنٹ ہائر کرنے کے حوالہ سے سمری جلد بورڈ میں بھجوانے کے لیے متعلقہ شعبوں کو ہدایات جاری کیں،اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ میں ملازمین کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور انشاء اللہ سی بی اے یونین کی مشاورت سے ملازمین کی بہتری کے لیے بہترین اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے گی اس سلسلہ میں ملازمین شہرکی خوبصورتی اور ادارے کی بہتری کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں تاکہ ادارے کی نیک نامی میں اضافہ ہو سکے، اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین نے چیئرمین سی ڈ ی اے، بورڈ ممبران اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ بات چیت اور مذاکرات کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور چیئرمین سی ڈی اے جو خصوصی دلچسپی اور محنت سے ادارے کی ترقی اور شہریوں کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں ہم اپنی جانب سے تعاون کو یقینی بنائیں گے اور انشاء اللہ عنقریب چیئرمین سی ڈی اے کے اعزاز میں استقبالیہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔