ارشد شریف سے 100اختلاف مگر ان کی موت نے جھنجوڑ کر رکھ دیا، حناپرویز بٹ

 
0
99

مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ  معروف صحافی ارشد شرف سے 100 اختلاف کے باوجود اِن کی موت نے جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارشد شریف کی موت کی خبر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں عام طور پر ٹوئٹر پر بہت متحرک رہتی ہوں مگر آج میرا ٹوئٹس کرنے کا بالکل دل نہیں کیا، اس دنیا سے سب نے جانا ہے مگر ارشد شریف جس طرح سے گئے انتہائی دردناک ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ ان سے 100 اختلاف مگر ان کی موت نے جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے، اللّٰہ ان کی آخری منزل آسان کرے اور خاندان کو صبر دے۔