اسلام آباد مئی 3(ٹی این ایس)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے سات روزه خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر شیشوں،بغیر اشاروں،بغیر لائٹ اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نهیں ہو گی جبکہ سات روزه مہم ختم ہونے کے بعد بهرپور قانونی کاروائی کی جائے گی۔مہم میں ٹریفک قوانین کے مطابق موٹر سائیکل چلانے کے متعلق بهی آگاهی فراہم کی جا ئیگی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایف ایٹ ایکسچینج چوک اور پراجیکٹ موڑ پر مستقل ساؤنڈ سسٹم نصب،جبکه دیگر چوکوں میں بهی نصب کیے جا رہے ہیں۔جس میں موٹر سائیکل سواروں کو انتهائی بائیں لین میں چلنے اور ٹریفک قوانین سے متعلق آ گاہی فراہم کی جا رہی ہے،اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید کا کہنا تھا کہ مہم کا بنیادی مقصد قانون پر عمل در آمد اور شہریوںکو حادثات سے بچانا ہے۔کیونکه عوام کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔