انٹربینک میں ڈالر کی پھر اونچی اڑان، 12 روپے بڑھ کر 279 روپے پر جا پہنچا

 
0
164

 انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر 4.61 پیسے مہنگا ہوکر 266.11 روپے پر بند ہوا۔
آج جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 89 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 268 روپے کا ہوگیا۔
کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا اور ڈالر 12 روپے 89 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے کا ہوگیا۔