برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 13.2 فیصدکی نموریکارڈ

 
0
367

اسلام آباد 14 فروری 2022 (ٹی این ایس): برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.2 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2021 تک کی مدت میں برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.467 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برطانیہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.178 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

جنوری 2022 میں برطانیہ سے ترسیلات زرکاحجم 320.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 6.16 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جنوری میں برطانیہ سے ترسیلات زرکاحجم 301.5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔مالی سال 2021 میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 24 فیصدکی نموریکارڈکی گئی تھی۔