مولانا فضل الرحمن کا فاٹا سے اتنا ہی تعلق ہے جتنامیرا اسلام آباد سے ہے ٗ نظام الدین خان

 
0
398

اسلام آباد22(ٹی این ایس):فاٹا یوتھ جرگے کے ایگزیکٹو رکن نظام الدین خان نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن کا فاٹا سے اتنا ہی تعلق ہے جتنامیرا اسلام آباد سے ہے ٗ مسلم لیگ (ن)کی پوزیشن جے یو آئی سے کئی درجے بہتر ہے ۔ایک انٹرویو کے دور ان فاٹا یوتھ جرگے کے ایگزیکٹو رکن نظام الدین خان نے فاٹا انضمام کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کے تحفظات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمن کا فاٹا سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا میرا اسلام آباد سے ہے ٗ پختون بیلٹ سے (ن) لیگ کی ایک جبکہ فاٹا سے تین قومی اسمبلی کی نشستیں ہیں ٗاس لیے مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن فضل االرحمن سے کئی درجے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی یہ تیسری حکومت ہے تاہم انہیں یہ نہیں معلوم کہ مشاورت کے بعد کسی بھی مسئلے کو پارلیمنٹ میں لایا جاتا ہے ٗ یہ پارلیمنٹ میں مسئلہ پہلے لے آئے اور مشاورت بعد میں کی جار ہی ہے۔نظام الدین خان نے کہا کہ جمہوریت صرف جمعیت علمائے اسلام (ف) کا نام نہیں ہے ٗحکومت جب جمہوریت کی بات کرتی ہے تو صرف دو سیاسی جماعتوں کی بات کرتی ہے جو اس معاملے اس کے ساتھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) اور جے یو آئی (ف) کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں ٗ اس لیے اگر جمہوریت کی بات ہے تو حکومت کو اس بل کو پارلیمنٹ میں لانا چاہیے اور اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔