اسلام آباد(ٹی این ایس) سی ڈی اے نیلامی، 2کمرشل پلاٹ 2ارب 9کروڑ42لاکھ میں فروخت

 
0
97

سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی جاری ہے ،نیلامی میں سرمایہ کاروں نے بھر پور شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق مرکز I-8 میں واقع666.67 مربع گز کا پلاٹ 53F ایک ارب 42 لاکھ میں فروخت ہوا جبکہ مرکز I.8 کا پلاٹ نمبر53Dایک ارب 9 کروڑ روپے میں نیلام ہوا۔
پلاٹس کی نیلامی 4 روز تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی۔
پلاٹس کی نیلامی 17، 18،19 اور 20اکتوبر تک جاری رہے گی۔
نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔
نیلامی میں بلیو ایریا سمیت مختلف مراکز اور سیکٹر E-11 ناردرن سٹرپ کے پلاٹس نیلام کئے جائیں گے۔
4 روزہ نیلامی میں پارک انکلیو کمرشل، پیٹرول پمپس سمیت کلاس تھری شاپنگ سینٹر کے پلاٹس بھی نیلام کئے جائیں گے۔
نیلام عام میں ایگرو فارمز، اپارٹمنٹس اور انڈسٹری کے پلاٹ بھی نیلامی کے لئے پیش کئے جائیں گے۔
اس نیلامی میں فروٹ، ویجٹیبل اینڈ میٹ شاپس اور آئی الیون مارکیٹس کے پلاٹس بھی فروخت کئے جائیں گے۔
پہلی مرتبہ ہاسٹلز کے لئے مختص پلاٹس بھی نیلامی کے لئے پیش کئے جائیں گے،4 روزہ نیلامی میں رہائشی پلاٹس بھی نیلام کئے جائیں گے۔
نیلامی کے عمل کی نگرانی کمیٹی کررہی ہے جس کی سربراہی ممبر اسٹیٹ کررہے ہیں