اسلام آباد(ٹی این ایس) سی ڈی اے ممبر پلاننگ نے عہدے سے ہٹانے پر عدالت سے رجوع کر لیا

 
0
169

سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ وسیم حیات باجوہ نے عہدے سے ہٹائے جانے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔
وکیل انعام رحیم منہاس نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے موکل کو جن الزامات میں ہٹایا گیا وہ ان سے متعلق نہیں ، جبکہ الیکشن کمیشن نے بورڈ ممبران کو ہٹانے کا مراسلہ لکھ کر اپنے اختیارات سے تجاویز کیا ۔
انتخابات پر انداز ہونیوالی مشینری تو تاحال عہدوں پر براجمان ہیں ،اس پر ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس میاں گل اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو کیوں تبدیل نہیں کیا گیا ،، سابق ممبر پلاننگ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، چیف الیکشن کمشنر ، سیکرٹری کیبینٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لیا ممبر پلاننگ کی رٹ کی آئندہ سماعت 19 اکتوبر کے لیے مقرر کر دی گئی