راولپنڈی (ٹی این ایس) آن لائن ڈرائیونگ کرنے والے افراد متعلقہ اداروں سے رجسٹرڈ ہوں، غیر رجسٹرڈ ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ڈولفن سکواڈ، محافظ سکواڈ اور تھانوں کی موبائلز شہر بھر میں مؤثر اور مربوط گشت کو یقینی بنائیں، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو مزید فعال بنایا جائے گا، سی پی او نے افسران کو فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں













