یوسی 35 راولپنڈی، مکین گیس کی عدم دستیابی  سے پریشان مگر وزیرِ اعلیٰ اور بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی کے معترف

 
0
493

راولپنڈی،نومبر 05 (ٹی این ایس): یونین کونسل نمبر پینتیس امام بارگاہ راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پچپن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی بارہ میں واقع ہے۔ ٹی این ایس کی ٹیم نے اپنی مہم کے تحت  اس یونین کونسل کا بھی دورہ کیا اور اسکے مسائل اور ترقیاتی کاموں  کا از خود مشاہدہ کیا۔

علاقہ میں کئی شعبوں میں بہتری اور تعمیر وترقی نظر آتی ہے جسکا سہرا  بلدیاتی انتخابات میں آزاد حیثیت سے چئیرمین منتخب ہونے والے ممتاز سیاسی رہنما راجہ اورنگزیب زیب کے سر باندھا جارہا ہے۔ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ہو یا صاف پانی کی فراہمی یہاں کے مکین منتخب نمائندوں کی کارکردگی کو مثالی کارکردگی قرار دیتے ہیں۔تاہم سوئی گیس کی عدم دستیابی انکا ایک بڑا مسلہ ہے تاہم اس  پر کام جاری ہے۔

اندرون شہر میوں واقع اس گنجان علاقہ کے مکین وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی کو بے مثال قرار دیتے ہیں تاہم ساتھ ہی وہ صفائی کے انتظامات اور سوئی گیس کی بلاتعطل فراہمی کو ترجیع پر رکھنے کی مانگ کر رہے  ہیں۔ بیوروکریسی کے تابع بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ اختیارات ملنے پر انکی کارکردگی میں مزید بہتری آ سکتی ہے نئے ہاسپٹلز بھی بنے لیکن راولپنڈی کے  پرانے ٹی بی ہاسپٹل پر کام کرنا انتہائی ضروری ہے۔