نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا 23 واں اجلاس، دشمنوں کی سازشوں اور اپنی دفاعی استعداد کا جائزہ لیا گیا

 
0
363

راولپنڈی،دسمبر 22 (ٹی این ایس): آئی ایس پی آر کے مطابق، وزیر اعظم کی زیرصدارت شہر اقتدار میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا 23 واں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شرکاء کو سٹریٹجک ماحول کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیر دفاع خرم دستگیر، وزیر داخلہ احسن اقبال اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم اور اجلاس کے دیگر شرکاء نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے والے انجینئروں اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ شرکاء نے بابر تھری اور ابابیل میزائل سسٹم کے کامیاب تجربات کو سراہا۔ تاہم، شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلحے کی دوڑ میں شریک نہیں ہو گا، میزائل تجربات کا مقصد قومی دفاع کو مضبوط بنانا ہے، کم سے کم ایٹمی صلاحیت برقرار رکھی جائے گی۔