شمالی کوریا: صدر کمجونگ نے میزائل تجربہ کی ناکامی پر دو ذمہ داروں کو قتل کروادیا، برطانوی میڈیا کا دعویٰ

 
0
25475

لندن، دسمبر 22 (ٹی این ایس):شمالی کوریائی صدر کم جونگ ان نے میزائل تجربہ ناکام ہونے پر 2 ذمہ داروں کو قتل کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق جوہری میزائلوں کا وہ تجربہ ہے جو ناکامی سے دوچار ہونے کے باعث کِم کے غضب کا ذریعہ بنا اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے گزشتہ پانچ روز کے دوران اپنے ملک کے دو سینئر ذمہ داران کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اگرچہ پیونگ یانگ ماضی میں متعدد عسکری شعبوں میں کامیاب تجربات کر چکا ہے۔

برطانوی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق شمالی کوریا میں ایک سینئر ذمے دار کو کچھ عرصہ قبل موت کی نیند سلا دیا گیا۔ اس عہدے دار کو پینگی ری کے عسکری اڈے میں ہونے والے جوہری میزائل تجربے کی ناکامی کا ذمے دار ٹھہرا کر موت کے گھاt اتارا گیا تھا۔ رپورٹوں کے مطابق مذکورہ عہدے دار کے علاوہ ایک سینئر ذمے دار گزشتہ دنوں کے دوران اچانک منظر عام سے روپوش ہو گیا جس کو شمالی کوریا میں دوسری طاقت ور ترین شخصیت قرار دیا جاتا ہے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کم جونگ ان نے ناکام تجربے کی بنیاد پر اس ذمے دار کی زندگی کا چراغ بجھا دیا۔