وفاقی اداروں سے وابستہ کئی افسران کی تبدیلیاں،نئی تعیناتیاں اور چھٹیاں

 
0
345

اسلام آباد، دسمبر 22 (ٹی این ایس): حکومت پاکستان نے  وفاقی اننتظامیہ سے وابستہ مزید کئی افسران کی تبدیلویوں،تعیناتی اور رخصت کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق انسٹٹیوٹ آف سائنٹفک اینڈ ٹیکنکل ایجوکیشن  کے ڈائریکٹر جنرل آفتاب حبیب کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن منتقل کیا گیا ہے۔

گریڈ 21 کے ہی فدا محمد وزیر جو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں پوسٹنگ کے منتظر ہیں کو 14 یوم کی رخصت پر بھیجدیا گیا۔

گریڈ 19 کے سید سیف الرحمٰن جو اسوقت بلوچستان میں خدمات انجام دے رہے ہیں کی  تین سالہ ڈیپوٹیشن پر  خدمات سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت  ،  ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی صوابدید پر ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رکھی گئی ہیں ۔

گریڈ 22 محمد عابد جاوید  جو اسوقت پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں کی 90 روز کی چھٹی منظور کر لی گئی ہے اور  یہ ذمہ داری اضافی طور پر  ایڈیشنل سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن اکبر حسین درانی کو سونپی گئی ہیں۔

محمد جاوید جب واپس آئیں تو انکی تعیناتی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور او ایس ڈی ہوگی۔