اسلام آباد (ٹی این ایس) ایف آئی اے اسلام آباد زون جعلی شناخت اور متعدد دستاویزات کے ذریعے روس جانے کی کوشش ناکام، دو مسافر آف لوڈ

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے 27 جون 2026 کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ازبک ایئرویز کی پرواز ایچ وائی 466کے ذریعے روس جانے والے دو مسافروں کو مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے روکا۔

تفصیلی جانچ کے دوران مسافروں کی شناخت اور سفری دستاویزات میں تضادات سامنے آئے۔ موبائل فونز کی فرانزک جانچ سے معلوم ہوا کہ دونوں کے قبضے سے متعدد افغان پاسپورٹس، ایک افغان تذکرہ، ایک پاکستانی شناختی کارڈ اور ایک روسی دستاویز برآمد ہوئی، جبکہ مختلف دستاویزات پر ایک ہی شخص کی تصاویر موجود تھیں، جس سے متعدد شناختیں استعمال کیے جانے کا شبہ پیدا ہوا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک افغان تذکرہ مسافر نمبر 02 کے نام پر جاری تھا، جبکہ دیگر دستاویزات کے اس…