اسلام آباد (ٹی این ایس) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر احتجاج کیس میں چالان جمع نہ کرانے پر ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کو ایک مہینے قید کی سزا سُنا دی

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر احتجاج کیس میں چالان جمع نہ کرانے پر ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کو ایک مہینے قید کی سزا سُنا دی’ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر احتجاج کیس میں چالان جمع نہ کرانے پر ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کو ایک مہینے قید کی سزا سُنائی جب کہ ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا’ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ متعدد نوٹسز کےباوجود کیس کا چالان نہیں جمع کرایا جارہا تھا جس پر سزا سنائی گئی ہے