حکومت نے کوئی پالیسی بنائی ہے تو ہم مداخلت نہیں کریں گے:چیف جسٹس

 
0
330

اسلام آباد،04اپریل(ٹی این ایس):سپریم کورٹ میں آج تارکین وطن پاکستانیوں سے شناختی کارڈ کی مد میں زائد وصولیوں سے متعلق سماعت ہوئی۔کابینہ نے فیس کی کمی سے متعلق سمری منظور کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نے کہا کہ فیس میں کمی نظر آنی چاہیے۔اگر حکومت نے کوئی پالیسی بنائی ہے تو ہم مداخلت نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ فیس کی کمی سے متعلق سمری منظور ہوچکی ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔