ایف ٹین فور سیکٹر میں تیز رفتار گاڑی کو حادثہ ‘ گاڑی “سو فٹ” دور جا گری

 
0
391

اسلام آباد،04اپریل(ٹی این ایس):وفاقی دارلحکومت کے ملحقہ علاقے ایف ٹین میں صبح سویرے ٹریفک کاالمناک حادثہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ناظم الدین روڈ ایف ٹین فور سیکٹر میں تیز رفتار گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔حادثہ اتنا خوفناک ہوا کہ گاڑی سو فٹ دور جا گری، گاڑی میں ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

نمائندے کے مطابق ریسکیو عملے کو بروقت اطلاع کرنے کے باوجود بھی عملہ جائے حادثے پر ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی موقع پر نہ پہنچ سکا، حادثہ کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئی۔