لاہور ہائی کورٹ نے بارانی ذرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رائے نیاز احمد کو عہدہ چھوڑنے کا حکم دیدیا

 
0
860

لاہور،نومبر 05 (ٹی این ایس):  لاہور ہائی کورٹ نے بارانی ذرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رائے نیاز احمد کی طرف سے عہدہ برقرار رکھنے کے خلاف درخواست  منظور کرتے ہوئے  موصوف کو عہدہ چھوڑنے کا حکم دیدیاہے۔

جمعہ 3 نومبر کو محمد حسین چیمہ کی طرف سے  دائر مذکورہ درخواست  پر کاروائی کرتے ہوئے چیف جسٹس منصور  سید منصور علی شاہ نے ڈاکڑ نیاز کو عہدہ چھوڑنے کے علاوہ  پرو-وائس چانسلر پروفیسر ثروت ناز مرزا کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر عہدسمبھال لیں۔

ڈاکٹر نیاز  نے  اپنے عہدہ کو برقرار اور پروفیسر ثروت کے تقر کو روکنے کے لئے سینئر فیکلٹی کے خلاف جھوٹے کیس بنا رکھے تھے۔اس سے پہلے ایک اور دراخوست پر لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ  پروفیسر ثروت کے تقرر کا حکم دے چکا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کےفیصلہ کے نتیجہ میں  سینئیر فیکلٹی کو درپیش دس ماہ کی مشکلات کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے  جس نے ڈاکٹر نیاز کی طرف سے  عہدہ پر فائیز رہنے کی خاطر یونیورسٹی کے ذرائع  کے غیر قانونی استعمال   سے ڈالے جانے والے دباؤ کو خاطر میں نہ لاکر اپنی جدوجہد جاری رکھی۔