کوٹلی ستیاں پولیس کی اہم کاروائی، پولیس پارٹی پر فائرنگ اور دہشتگردی کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری اے کا مجرم اشتہاری جمشید علی گرفتار،اسلحہ برآمد

 
0
303

راولپنڈی 16 جولائی 2020 (ٹی این ایس): کوٹلی ستیاں پولیس کی اہم کاروائی، پولیس پارٹی پر فائرنگ اور دہشتگردی کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری اے کا مجرم اشتہاری جمشید علی گرفتار،اسلحہ برآمد، پولیس ذرائع کے مطابق اشتہاری مجرم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سال 2019 میں پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا، فائرنگ سے کانسٹیبل نبیل احمد شدید زخمی ہواتھا، ایس پی صدر کے زیرنگرانی ایس ڈی پی او و ایس ایچ او کوٹلی ستیاں سمیت پولیس افسران و ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مجرم اشتہاری کو گرفتار کیا، مجرم اشتہاری کی شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، اشتہاری مجرم کے 07 ساتھی ملزمان قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں، سی پی اومحمد احسن یونس کی ایس پی صدر، ایس ڈی پی او و ایس ایچ او کوٹلی ستیاں سمیت پولیس ٹیم کو شاباش پولیس پارٹی پر فائرنگ ناقابل برداشت فعل ہے، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، سی پی او