ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کا بہترین کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری

 
0
349

راولپنڈی 16 جولائی 2020 (ٹی این ایس): ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کا بہترین کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری۔ تھانہ نصیر آباد میں تعینات اہلکاروں کو خطرناک کیٹیگری اے کے مجرم اشتہاری کو گرفتار کرنے کے صلہ میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے پولیس افسران و اہلکاروں کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاکہ حوصلہ افزائی ہونے پر افسران و اہلکار زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔ اسی سلسلے میں آر پی او راولپنڈی نے تھانہ نصیر آباد میں تعینات سب انسپکٹر ناصر ممتاز،سب انسپکٹر ظفر اقبال، اے ایس آئی عامر اشرف اور کانسٹیبل غلام عباس کو خصوصی طور پر اپنے دفتر طلب کیا۔اس موقع پر اے ایس پی ایس ڈی پی او کینٹ سرکل کامران حمید بھی انکے ہمراہ تھے۔

مذکورہ افسران و اہلکاروں نے تھانہ نصیر آباد میں قتل کے مقدمہ میں سال 2019سے انتہائی مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری کو انتھک محنت کے بعد گرفتار کیا۔آرپی او راولپنڈی نے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نقد انعام اور تعریفی اسناد بھی دیں۔ آر پی او راولپنڈی نے اس موقع پر کہا کہ آپ کی اچھی کارکردگی ہی آپ کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے آپ پہلے سے زیادہ محنت اور دلجمعی سے اپنے فرائض سر انجام دیں اور محکمہ پولیس کے لیے فخر کا باعث بنیں۔