ملزم عثمان کے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے دوران زخمی ہونے کا معاملہ، سی پی او راولپنڈی کا نوٹس

 
0
291

راولپنڈی 16 جولائی 2020 (ٹی این ایس): ملزم عثمان کے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے دوران زخمی ہونے کا معاملہ، سی پی او راولپنڈی کا نوٹس، ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب ابتدائ تحقیقات کے مطابق ملزم عثمان تھانہ ائرپورٹ ڈکیتی کے مقدمے کا ملزم ہے جسے عدالت میں پیشی کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا جایا جا رہا تھا، ملزم کی جیل منتقلی کے دوران اس نے ہتھکڑیوں سے خود کو زخمی کیا اور فرار ہونے کے لئے پولیس سے مزاحمت بھی کی، ملزم نے چلتی گاڑی میں ہنگامہ کیا جس سے گاڑی ایک موٹرسائیکل سے بھی ٹکرائ، ملزم عثمان ریکارڈ یافتہ کریمنل ہے جس نے فرار ہونے کے لئے پولیس سے مزاحمت کرنے کے علاوہ خود کو زخمی کر کے ڈرامہ رچایا، زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائ جا رہی ہے، معاملہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، میرٹ اور انصاف کو یقینی بنایا جاۓ گا، ایس پی سید علی