وارث خان ظفرالحق روڈ پر قبرستان کے قریب یوسف لاہوری ڈکیت گینگ کی پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ

 
0
293

راولپنڈی اپریل 09 (ٹی این ایس): وارث خان ظفرالحق روڈ پر قبرستان کے قریب یوسف لاہوری ڈکیت گینگ کی پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ، پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیت گینگ کے گرفتار سرغنہ یوسف لاہوری کی نشاندہی پر اس کے ساتھی ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے ظفرالحق روڈ قبرستان کے قریب ریڈ کیا گیا، ڈکیتوں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران گرفتار ڈکیت یوسف لاہوری زخمی جبکہ باقی ڈکیت فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ، ایس ایچ او زخمی ڈکیت یوسف لاہوری کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے ، ڈکیتوں کی فائرنگ سے پولیس پارٹی محفوظ رہی، ایس پی راول رائے مظہر اقبال واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال پہنچ گئے، پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے، فرار ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں، یوسف لاہوری نے اپنے ساتھی کے ہمراہ مورخہ 20-02-14کو اسلامک شہد سینٹر کے قریب طارق نامی شہری جو کہ کچھ عرصہ پہلے سعودی عرب سے واپس آیا تھا کو دوران واردات گولی مار کر زخمی کیا تھا۔ یوسف لاہوری کے ساتھی اختر کو قبل ازیں گرفتار کر کے درست شناخت پریڈ کروائ گئ جو اب بند اڈیالہ جیل ہے، ایس ایچ او غضنفر عباس یوسف لاہوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے اور اس سے پہلے ضلع لاہور سے بھی چالان ہو چکا ہے، خطرناک ڈکیتوں کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک چیلنج تھی، عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے راولپنڈی پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کرئے گی، ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے خطرناک ڈکیت کی گرفتاری پر ایس پی راول اور ٹیم کو شاباش، گرفتار ڈکیت کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت