موٹروے پولیس کی جانب سے 02 پولیس اہلکاروں کے خلاف موصول ہونے والی درخواست کا معاملہ موصول شدہ درخواست پر سی پی او محمد احسن یونس کے نوٹس پر اہلکاروں کے خلاف گزشتہ رات ہی مقدمہ درج

 
0
606

راولپنڈی 17 جولائی 2020 (ٹی این ایس): موٹروے پولیس کی جانب سے 02 پولیس اہلکاروں کے خلاف موصول ہونے والی درخواست کا معاملہ موصول شدہ درخواست پر سی پی او محمد احسن یونس کے نوٹس پر اہلکاروں کے خلاف گزشتہ رات ہی مقدمہ درج ہو چکا ہے، سی پی او نے ایس ایس پی آپریشنز طارق ولائت کو معاملہ کی انکوائری کا حکم دے دیا آصف اور مختار اڈیالہ گارد سے غیر حاضر تھے اور پہلے سے معطل چلے آ رہے ہیں، میرٹ پر تفتیش کرتے ہوۓ انصاف کو یقینی بنایا جاۓ گا، ایس ایس پی آپریشنز پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائ کے ساتھ ساتھ محکمانہ کاروائ بھی عمل میں لائ جا رہی ہے، ایس ایس پی آپریشنز وردی کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جاۓ گی، سی پی او راولپنڈی پولیس شفافیت اور خوداحتسابی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے کسی بھی غیر قانونی فعل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔سی پی او