کراچی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر شوکت علی اعوان بہترین ایس ایچ او کے لیے نامزد،

 
0
2

کراچی (ٹی این ایس) کراچی ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی کے دفتر کی جانب سے ماہانہ کارکردگی کی بنیاد پر بہترین ایس ایچ او اور بہترین ایس آئی او کے انتخاب کے سلسلے میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی نے ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر شوکت علی اعوان کو بہترین ایس ایچ او کے لیے نامزد کیا ہے یہ نامزدگی ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور فرائض کی انجام دہی میں بہتر کارکردگی کا اعتراف ہے۔ شوکت علی اعوان کی اس نامزدگی پر انہیں دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی عوام کی خدمت اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتے رہیں گے