کاروباری طبقہ سے بھتہ وصول کرنے والے ”شہزادی“بھتہ گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار، کاروباری برادری کا شکریہ

 
0
399

راولپنڈی نومبر 16 (ٹی این ایس): کاروباری طبقہ سے بھتہ وصول کرنے والے ”شہزادی“بھتہ گینگ کا سرغنہ 2ساتھیوں سمیت گرفتار، ملزمان نے صابن بنانے والے کارخانے کے مالک شیخ آصف سے 60لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا،ملزم نے تاجر کو موبائل کال پر اس کے بچوں کا نام لے کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ افغانستان گیا ہوا تھا ابھی واپس آیا ہوں، کاروباری برادری کا وفد ملزمان کی گرفتاری پر راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کا اعتراف اور شکریہ ادا کرنے سی پی او فیصل رانا کے دفتر پہنچ گیا، سنگین مقدمات کے خطرناک ملزمان کو گرفتار کروانے پرسی پی او خود کو ”دبنگ“ اور پروفیشنل پولیس آفیسر ثابت کر رہے ہیں،وفد کی بات چیت۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی راول آصف مسعود نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ای بلاک سیٹیلائٹ ٹاؤن کے رہائشی صابن بنانے والے کارخانے کے مالک شیخ آصف جاوید کو موبائل فون پر کال موصول ہوئی جس میں ملزم نے کہا کہ 17اگست کو تمہیں خط جبکہ 9نومبر کو کال کی تھی کہ60لاکھ روپے بھتے کا بندوبست کرو لیکن تم نے ڈیمانڈ پوری نہ کی،کال کرنے والے ملزم نے کہا کہ میں کچھ دنوں کے لئے افغانستان چلا گیا اب واپس آیا ہوں،ملزم نے شیخ آصف جاوید کے بچوں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ بھتہ دو ورنہ بچوں سمیت جانی نقصان پہنچائیں گے،وقوعہ کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کر لیا گیا،پولیس نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے کمرشل مارکیٹ سمیت کاروباری مراکز کے اردگرد مانیٹرنگ شروع کروا دی،آئی ٹی ماہرین سمیت پولیس افسران کی ٹیم نے کاروباری طبقے سے بھتہ وصول کرنے والے ”شہزادی“ گینگ کے سرغنہ ملزم شہزاد سکنہ ایبٹ آباد اس کے ساتھیوں حافظ ذیشان سعید اور احمد علی کو گرفتار کر لیا جن سے تفتیش جاری ہے،سی پی او فیصل رانا نے سنگین ترین گینگ کے خطرناک ترین ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی راول کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے والے کاروباری طبقے اور تاجر برادری کے جان ومال کا تحفظ راولپنڈی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جسے پورا کیا جا رہا ہے،سی پی او نے ہدایت کی کہ ملزمان سے تفتیش کر کے اس گینگ کے دیگر ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے،جن تاجروں اور کاروباری شخصیات کو ان ملزمان کی طرف سے قانون شکنی کی کالیں آئی ہیں ان کے فول پروف تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے،ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز بر آمد کر کے ان کا ڈیٹا حاصل کیا جائے،ادھر کاروباری شخصیات اور تاجر برادری کے وفدنے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا سے ملاقات کی،وفد نے بھتہ گینگ کے ملزمان گرفتار کرنے پر سی پی او فیصل رانا اور راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان خطرناک مل�