نواز شریف کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نہیں ہٹایا جائے گا، سابق وزیراعظم عدالتی احکامات دکھا کر باہر جاسکیں گے. امیگریشن ذرائع

 
0
306

اسلام آباد نومبر 18 (ٹی این ایس) مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نام بدستور ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے اسے ہٹایا نہیں جائے گا. امیگریشن ذرائع کا بتانا ہے کہ قانون کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل رہے گا، تاہم وہ عدالتی احکامات دکھا کر باہر جاسکیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامیہ کو ابھی تک ایئرایمبولینس کی آمد کی اطلاع نہیں ملی ہے.
واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آج اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کل قوم کی دعاﺅں میں علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوں گے، ایئر ایمبولنس بھی کل ہی پاکستان پہنچے گی. دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ نواز شریف ایئر ایمبولینس سے کل لندن روانہ ہوں گے، میاں شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ساتھ جائیں گے نون لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم کا تفصیلی معائنہ کیا، پلیٹ لیٹس کاﺅنٹ مستحکم رکھنے کے لیے ہائی ڈوز اسٹیرائیڈز دی جا رہی ہیں، تاکہ وہ سفر کے قابل ہو سکیں.
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کل علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوں گے، ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ ایئر ایمبولینس میں آئی سی یو اور آپریشن تھیٹر ہوگا، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کی ٹیم بھی موجود ہوگی. خیال رہے کہ بیرون ملک علاج کے لیے اجازت ملنے کے بعد ڈاکٹرز سابق وزیر اعظم کو سفر کے لیے تیار کر رہے ہیں، مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ قائد محمد نواز شریف قوم کی دعاﺅں میں کل علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوں گے، نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کے لیے ائیر ایمبولنس کل پہنچے گی، شہباز شریف اور ڈاکٹر عدنان ان کے ہمراہ روانہ ہوں گے.
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے محمد نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے ، پلیٹ لیٹس کی تعداد مستحکم رکھنے کے لیے ہائی ڈوز اسٹرائیڈز دی جارہی ہیں تاکہ جسم میں پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکے جبکہ ہائی بلڈ شوگر، ہارٹ اور دیگر طبی خطرات کو کم سے کم سطح پر لانے کے لئے بھی دوائیں دی جا رہی ہیں. دوسری جانب خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف براستہ دوحالندن پہنچیں گے، نواز شریف کو خاندان کا کوئی فرد ائیرپورٹ لینے نہیں جائے گا، ان کو پرائیویٹ گاڑی میں پارک لین فلیٹس لایا جائے گا ، جہاں ڈاکٹرزاور ہسپتال سے وقت لیکر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں.
نون لیگ کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق امید ہے کہ نواز شریف کل تک سفر کے قابل ہوجائیں گے، سابق وزیراعظم پہلے برطانیہ جائیں گے، ضروت پڑی توکسی اورملک جائیں گے.