بزدار صاحب آپ کو پنجاب کا کوئی وزیر بھی وزیر اعلی تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں‘ عظمیٰ بخاری

 
0
225

لاہور نومبر 18 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدار صاحب آپ کے نئے لیڈر عمران خان نے تین ماہ ڈی چوک میں جو تماشہ لگایا وہ آج بھی پوری قوم کو یاد ہے،آپ کو پنجاب کا کوئی وزیر بھی وزیر اعلی تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سینٹر کے ملازمین 8روز سے دھرنہ دئیے ہوئے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی،احتجاج کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے،حکومت کی بے حسی بتارہی ہے کہ ان کو عوامی اور قومی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ۔
عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو بنی گالہ سے کنٹرول کیا جا رہا ہے اور وزیر اعلی ہائوس کو لودھراں سے کنٹرول کیا جا رہا ہے،حکومتی اتحاد میں درڑائیں پڑ چکی ہیں ،اتحادیوں کے راستے جلد جدا ہونے والے ہیں،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسمبلیاں بے توقیر ہوئی ہیں،ملک آرڈیننس سے چل رہا ہے اور اسمبلیاں وٹس ایپ پر چل رہی ہیں۔