تھانہ ٹیکسلا پولیس کی بڑی کاروائی، قتل کانامزد دوسرا اشتہاری مجرم بھی انٹرپول کے ذریعے گرفتار

 
0
726

راولپنڈی 05 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): تھانہ ٹیکسلا پولیس کی بڑی کاروائی، قتل کانامزد دوسرا اشتہاری مجرم بھی انٹرپول کے ذریعے گرفتار، گرفتار اشتہاری مجرم نے 2018میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جواد کو قتل کیا اور بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے قتل کانامزد دوسرا اشتہاری مجرم بابو افتخار عرف بہادر کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرلیا،گرفتار اشتہاری مجرم نے 2018میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جواد نامی شخص کو قتل کیا اور بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، مقتول کے قتل کا مقدمہ اس کے والد محمدنواز کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل میں نامزدملزم بابو افتخار عرف بہادر کی گرفتاری کیلئے متعدد ریڈکیے گئے جو اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوااور بعد ازاں بیرون ملک فرار ہوگیا تھا جو بعدمیں اشتہاری مجرم قرار دیا گیا، ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بیرون ملک فرار ہونے والے مجرم اشتہاری کی گرفتاری کیلئے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے انٹر پول سے رابطہ کرکے مجرم کی گرفتاری کو یقینی بنایا، ایس ایچ او ٹیکسلا اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم بابو افتخار عرف بہادرکو بیرون ملک واپسی پرائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، ایس ایچ او ٹیکسلا نے بتایا کہ وجہ عناد سابقہ لڑائی جھگڑا ہے جو بچوں کی لڑائی سے شروع ہوا، اسی مقدمہ میں محمد زمان کی درخواست پردو افراد کے قتل پرکراس ورشن قائم کیا گیا تھا جس میں 04نامزد ملزمان سمیت 08ملزمان ملوث تھے جن میں سے 06ملزمان کو قبل ازیں گرفتار کرکے جیل بھجوایاجاچکا ہے، سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو قتل جیسے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کی گرفتاری سے عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھتا ہے، اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے