وادی راجگال میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر افغانستان سے فائرنگ

 
0
542

راولپنڈی نومبر 9(ٹی این ایس): وادی راجگال میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر افغانستان سے فائرنگ کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ میں وادی راجگال میں پاکستان کی نئی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی محمد الیاس شہید ہو گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہناتھا کہ افغانستان سے ہوئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد جہنم واصل جبکہ 4 زخمی ہوئے۔