کوئٹہ؛ چمن ہاوسنگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،اے آئی جی حامد شکیل سمیت 2اہلکار شہید متعدد زخمی

 
0
434

کوئٹہ نومبر 9(ٹی این ایس): کوئٹہ میں چمن ہاوسنگ سکیم میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اے آئی جی کوئٹہ پولیس حامد شکیل سمیت 2پولیس اہلکار شہید جبکہ متعددپولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلعی دارلحکومت کوئٹہ کی چمن ہائسنگ سکیم میں دھماکہ ہوا ہے۔دھماکا اےآئی جی پولیس حامدشکیل کی گاڑی کیقریب ہوا۔دھماکیمیں اےآئی جی پولیس حامد شکیل اپنے ایک محافظ اور ڈرائیور سمیت شہید ہو گئے ہیں۔ڈرائیور کی شناخت جلیل احمد جبکہ محافظ کی شناخت محمد عمران کے نام سے ہوئی۔ متعدد اہکارزخمی ہو چکے ہیں۔ دھماکیکیزخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔