شہدائے کربلا کا چہلم‘ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

 
0
394

کراچی نومبر 9(ٹی این ایس)شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی جمعہ کی رات 12 بجے ختم ہوگی۔تفصیلات کے مطابق کل ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ عقیدت واحترام سے منایا جائے گا اور اس سلسلے میں مختلف شہروں میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 48گھنٹوں کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔سرکاری نوٹیفیکیشن کے تحت 8 اور9نومبر کی درمیانی شب رات12بجے سے 10نومبر بروز جمعہ رات 12بجے تک ڈبل سواری پرپابندی عائد رہے گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق بارہ سال سے کم عمر بچے، بزرگ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔