ملک بھر اسموگ اور دھندکے باعث حادثات میں 11افراد جاں بحق

 
0
672

لاہور نومبر 9(ٹی این ایس)پنجاب بھر میں گزشتہ روز بھی اسموگ کا راج رہا، حادثات میں طالبہ سمیت 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، ضلع صوابی اورمردان بھی اسموگ کی لپٹ میں آگئے۔اسموگ اور دھندکے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے، گجرات کے علاقے کنجاہ میں شدید اسموگ کے باعث موٹر سائیکل سوار آئی سی ایس کی طالبہ جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔
اسموگ کی شدت میں اضافہ کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر، ٹرینیں لیٹ اور موٹر وے کو بھی کئی سیکشن پر بند کیے رکھا گیا، ملک میں گزشتہ روزبھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، گزشتہ روز بھی سینکڑوں افراد گلے اور سانس کی بیماریوں سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتال پہنچ گئے، بیمار ہونے والوں میں بچوں کی شرح زیادہ ہے، دھند کے باعث شہروں میں بھی ٹریفک سست روی کا شکار رہی۔