شاعر مشرق حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 140واں یوم پیدائش

 
0
1691

لاہور نومبر 9(ٹی این ایس)شاعر مشرق حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 140واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔عظیم مبلغ اور مفکر، علامہ محمد اقبال کا نظریہ خودی ہی دراصل وہ فلسفہ حکمرانی تھا جسے اپنا کر مسلمانان ہند نے ایک آزاد مملکت کی تحریک چلائی اور دنیا کے نقشے پر ایک آزاد مسلم ریاست پاکستان کے نام سے نمودار ہوئی۔علامہ اقبال وہ عظیم مفکر تھے جنہوں نے پاکستان کا تصور پیش کرکے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک باوقار قوم کی حیثیت سے جینے کی امنگ پیدا کی۔ اقبال کی شعلہ بیاں نظموں اور ملی نغموں کی گونج آج بھی اپنی پوری آب وتاب برقرار رکھے ہوئے ہے،نوجوان نسل کو ان کی ولولہ انگیز شاعری کی روح اور ان کے فلسفئے حکمرانی سے آگاہی ایک روشن مستقبل کی دلیل ثابت ہو سکتا ہے۔علامہ کی شاعری اگر برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ پیدا کر سکتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ان کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں پر عمل کر کے پاکستان کو ایک عظیم فلاحی مملکت نہ بنایا جا سکے۔