لاہورجولائی20( ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام وزیراعظم محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے مزنگ میں ریلی نکالی گئی ، شرکاء سارے راستے شیر ،شیر ، وزیراعظم نواز شریف تیرا ایک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا کے نعرے لگاتے رہے۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 69کے چیئرمین شمس بیگ کی قیادت میں (ن) لیگ کے کارکنوں نے مزنگ میں بھرپور ریلی نکالی جس میں نعرے بازی کر کے وزیر اعظم نواز شریف سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ فاضل عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے لیگی کارکن اور عوام وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔ مخالفین جو مرضی کر لیں آئندہ عام انتخابات میں شکست ان کا مقدر بنے گی اور انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔