شہباز شریف آج نیب لاہور میں پیش ہونگے، ذرائع

 
0
354

لاہور 20 اگست (ٹی این ایس)نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کونیب لاہورنے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس اور پاورکمپنی کیس تحقیقات کیلیے آج طلب کیا ہے،نیب لاہورنے شہبازشریف کی طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ پربھجوادیا تھا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف کو فواد حسن فواد سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ صاف پانی سمیت پنجاب کمپنیزمیں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں شہبازشریف دو مرتبہ نیب میں پیش ہوچکے ہیں جب کہ پنجاب پاور کمپنی کرپشن کیس میں اپنا بیان بھی ریکارڈ کراچکے ہیں۔اس سے قبل سولہ جولائی کو مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو نیب نے پنجاب پاور ڈیلپمنٹ کمپنی اسکینڈل طلب کیا تھا،ذرائع کے مطابق پنجاب چھپن کمپنیز اسکینڈل میں شہباز شریف مبینہ کرپشن سے متعلق سوالنامے کے جواب د ئیے تھے۔