لاہور سے کراچی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز حادثے کا شکار

 
0
247

لاہور اکتوبر 14 (ٹی این ایس): لاہور سے کراچی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی نجی ائیر لائن سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے وہ حادثے کا شکار ہو گئی۔تاہم پائلٹ نے مہارت سے جہاز کو ائیرپورٹ پر اتار لیا۔جہاز میں موجود تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔خیال رہے کہ پاکستان میں اکثر پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے پروازیں حادثے کا شکار ہوتی رہی ہیں۔
اس سے قبل جو لائی میں بھی پیرس سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث پی آئی اے کی پرواز پی کے 734 کو سیالکوٹ ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔اور لاہور آنے والی کئی پروازوں کا بھی موڑ دیا گیا تھا ۔ائیرپورٹ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ طیارے میں 342 مسافر سوار ہیں جن کی منزل لاہورتھی تاہم پرندہ ٹکرانے کے باعث کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے طیارے کو سیالکوٹائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
،کچھ روز قبل بھی مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تھا،جس سے پی کے 710کے انجن کو نقصانپہنچا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے تھے۔جہاز کو لاہور ائیرپورٹ پرنقصان کے بعد گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔ ایس جہاز نے لاہور سے 350مسافروں کو لے کر لندن بھی جانا تھا۔جہاز کا انجن خراب ہونے سے لندن کی پرواز بھی 5گھنٹے کے لیے تاخیر کا شکار رہی۔اسی طرح استنبول سے لاہور آنے والی پرواز بھی حادثے کا شکار ہو گئی تھی،جب کہ ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پردبئی سے ملتان آنے والے جہاز کی لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا تھا جس سے جہاز کے انجن کو شدیدنقصان پہنچا تھا ۔