دیربالا: ہائی ایس کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق، 14 زخمی

 
0
292

دیربالا20 اگست(ٹی این ایس)دیربالا میں ہائی ایس کھائی میں گرگئی ہے ۔ جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ چودہ زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے دیربالا میں ہائی ایس کھائی میں گر گئی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچو ں سمیت چودہ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا۔ رسیکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔ جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہیں۔