ایف ایف سی کی جانب سے ضلع جہلم میں فری آئی کیمپ لگایا گیا

 
0
467

لاہورجولائی20 (ٹی این ایس): اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے، فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے ساتھ ملکر ضلع جہلم میں انکھوں کے مفت چیک اپ کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ کا مقصد لوگوں کو آنکھوں کے مفت معائنے کے ساتھ ساتھ فرہ ادویات اور جن کو ضرورت ہو انکو فری عینک کی فراہمی بھی تھا۔ 1300 سے مریضوں کی انکھوں کو معائنہ کیا گیا اور عینکیں بھی دی گئیں۔ 113 کیسز کو مفت آپریشن کی غرض سے الشفاء آئی ٹرسٹ اسپتال راولپنڈی بھیجا گیا ہے۔ ایف ایف سی کی جانب سے اسی طرح کے کیمپس ملک کے دیگر حصوں میں بھی لگائے جائیں گے۔