عوام کی مشکلات میں روز بہ روز اضافہ ہورہاہے اور حکومت کو کوئی پروا نہیں‘ مہرین انور راجہ 

 
0
487

لاہور مارچ 10(ٹی این ایس) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ ملکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گردشی قرضے دس کھرب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاق سے پی ایس اونے338روپے، آئی پی پیز نے 203ارب روپے لینے ہیں،وفاقی وزیر خزانہ نے ان قرضوں پر عجیب موقف اختیار کیا ہے کہ جلد یہ قرضے ادا کردیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی مشکلات میں روز بہ روز اضافہ ہورہاہے اور حکومت کو عوامی مشکلات کی پروا نہیں ہے ، گردشی قرضوں میں اضافہ کی وجہ سے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں ، ان قرضوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے اور عوام کے لئے روح اور بدن کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے ، عوام کو ان مشکلات سے نجات دلانے کے لئے پیپلزپارٹی کے پاس ٹھوس لائحہ عمل ہے اقتدار میں آکر عوام کو سہولتیں فراہم کریں گے اور ان کے مسائل تیزی سے حل کریں گے ۔