کوئٹہ میں پولیس کا سرچ آپریشن ،2مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

 
0
7677

کوئٹہ نومبر 12(ٹی این ایس)کوئٹہ میں پولیس کا سرچ آپریشن 2مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ اور منشیات برآمد تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نصیب اللہ خان کی سربراہی میں سمنگلی اےئر بیس کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا جس میں ایس پی صدر ،ایس ڈی پی او صدر اور صدر ڈویژ ن کے تما م تھا نو ں کے ایس ایچ اوز نے حصہ لیا،دوران آپریشن 400گھروں کی تلاشی لی گئی اوردو مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے ایک ایس ایم جی اور 4کلو گرام چرس برآمد کرلی ،گرفتار ملزما ن سے تفتیش شروع کردی گئی ۔