کارکنان جدوجہد کے اگلے مرحلے کیلئے تیار کریں ،عام انتخابات کے التو ء کی کوششیں ناکام بنائینگے‘ سعد رفیق

 
0
392

لاہور نومبر 12(ٹی این ایس) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں،کارکنان جدوجہد کے اگلے مرحلے کے لئے اپنے آپ کو و تیار کریں ،عام انتخابات کے التو ء کی کوششیں ناکام بنائیں گے،آئین کا دفاع اور عوام کے حق حاکمیت کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے ،قومی سلامتی ،ترقی اوراستحکام آئین کی حکمرانی اور جمہوریت کے تسلسل سے مشروط ہیں،قوم کو جمہوریت سے متنفر کرنے کی سوچ کو ماضی کی طرح ا ب بھی شکست ہو گی ،سازشیں ،جبر اور فیصلے مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کو قوم کی خدمت سے روک نہیں سکتے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے 125 میں مختلف وارڈز کے مسلم لیکی ذمہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ تعمیر و ترقی کے ریکارڈ قائم کئے ،ماضی میں ایٹمی دھماکہ کرنے اور اب معاشی بہتری لانے پر اقتدار چھینا گیا ،سی پیک ،لوڈ شیڈنگ پر کنٹرول ،کراچی کا امن ،دہشتگردی گردی کے تمام عوامل کا مقابلہ ، یمن اور قطر کے مسئلہ پر قومی خود مختاری کا تحفظ ، آزاد خارجہ پالیسی اور معاشی استحکام نواز شریف کے بڑے جرائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان ہمارا سرمایہ ہیں ، کارکن جدوجہد کے اگلے مرحلے کے لئے اپنے آپ کو و تیار کریں ،عام انتخابات کے التو ء کی کوششیں ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ناکام سیاستدانوں کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے اس لئے وہ سازشوں میں مصروف ہیں۔ (ن) لیگ کا کھلا چیلنج ہے کہ سیاسی میدان میں آکر مقابلہ کرو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔