انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کا پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

 
0
482

راولپنڈی 05 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کا پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، آر پی اوراولپنڈی عمران احمر، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود، چیف ٹریفک آفیسر سیدعلی اکبر، تینوں ڈویژنل ایس پیز، ایس پی ہیڈکوارٹرز اوردیگر سینئر افسران نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا، پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر پولیس چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، آئی جی پنجاب نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی، آئی جی پنجاب نے شہداء گیلری کا دورہ کیا اور راۓ بک میں اپنے تاثرات قلمبند کئے، زندہ قومیں اور ادارے اپنے شہداء کو یاد رکھتے ہیں اور عظیم قربانیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے کانسٹیبل الطاف حسین شہید میس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ آئی جی پنجاب نے میس ہال میں موجود افسران و جوانوں سے بات چیت کی اور میس ہال میں فراہم کردہ سہولیات کی تعریف کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے اے ایس آئ حسن نعیم شہید جم اور ہیڈ کانسٹیبل ساجد محمود شہید لائبریری کا دورہ کیا اور دونوں پراجیکٹس کو سراہا، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے پولیس ویلفئیر مرکز راولپنڈی کا باقاعدہ افتتاح کیا، سی پی او راولپنڈی نے پولیس ویلفیئر مرکز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، سی پی او نے کہا کہ پولیس ملازمین کو مسائل کے حل کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اس اقدام سے ان کو درپیش مسائل کا حل دئیے گئے ٹائم فریم کے اندرممکن ہوسکے گا، آئی جی پنجاب نے پولیس ویلفیئر مرکز کے آن لائن سسٹم میں خصوصی دلچسپی لی، فورس کی فلاح کے بہترین پراجیکٹ کا آغاز کرنے پر سی پی او راولپنڈی کو شاباش،

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ارشاد شہید آڈیٹوریم کا باقاعدہ افتتاح کیا، آڈیٹوریم میں فراہم کردہ سہولیات پر خوشی کا اظہار کیا، آڈیٹوریم کی بہترین سہولت کو فورس کے تربیتی پروگرامز اور تفریح کے مقاصد کے لئے استعمال کیا جاۓ، راولپنڈی پولیس کے پراجیکٹس سے چینج آف کلچر نظر آرہاہے، پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کی بہترین تزئین و آرائش خصوصاً شہداء گیلری دیکھ کر انتہائی خوش ہوئی، پنجاب پولیس میں جدت کا یہ سفر جاری رہنا چاہیے۔